کوئی پالیسی نہیں، حکومت مکمل کنفیوژ، ہاتھ پاؤں پھول گئے‘شوکت ترین

May 16, 2022

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔ موجودہ حکومت مکمل کنفیوژن کا شکار ہے، اس حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے‘ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہی ‘ ہماری حکومت میں سبسڈی اس لیے دی تھی کہ عوام پر بوجھ نہ پڑے، ہم نے سبسڈی دینے سے پہلے فنڈنگ کا بھی انتظام کیا تھا‘ان کو اپنی عینک کے شیشے بدلنے کی ضرورت ہے‘ صورتحال یہی توشرح سود بھی مزید بڑھے گی۔ اتوار کوایک انٹرویو میں شوکت ترین نے کہا کہ اس حکومت پر آئی ایم ایف کا دباؤ ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سبسڈی ختم نہیں کریں گے تو ہم مزید پیسے نہیں دیں گے‘ مارکیٹ میں اس وقت غیر یقینی کی صورت حال ہے، یہ اپوزیشن میں نہیں بیٹھے ہوئے، اب حکومت چلا کر دکھائیں‘ہم نے آئی ایم ایف کو کبھی نہیں کہا کہ سبسڈی ختم کریں گے، سبسڈی کے لیے پیسہ کہاں سے آئے گا، ہم نے آئی ایم ایف کو بتا دیا تھا، ان کے فیصلے کی وجہ سے دیکھیے گا کہ کل روپے پر کتنا دباؤ پڑے گا، ان کو میں بتا چکا ہوں کہ پیسے کہاں سے نکالنے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ 486بلین کی تفصیلات میں کتنی بار ان کو بتا چکا ہوں ۔