• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی میں بچوں کے جگر کی پیوندکاری جلد شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ترکیہ کی مدد سے کراچی میں بچوں کے جگر کی پیوندکاری کے آغاز اور عطیہ شدہ مکمل جگر کی پیوندکاری سمیت ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کی بہتر نگہداشت کے لئے اقدامات کی جانب پیش رفت کر رہی ہے، جلد ہی ترکیہ کے معروف اسپتال سے ایم او یو پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔معروف ماہرِ اعضاء پیوندکاری اور میڈی پول میگا یونیورسٹی اسپتال استنبول سے وابستہ پروفیسر ڈاکٹر ریمزی ایمیر اوغلو اور میڈی پول گلوبل انٹرنیشنل ہیلتھ سروسز کی ایشیا ریجن منیجر مینا صمدی نے اپنے حالیہ دورے کے دوران ڈاؤ یونیورسٹی میں جگر ٹرانسپلانٹ کی سہولیات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، طبی ماہرین کی تربیت اور مریضوں کی نگہداشت کے معیار میں بہتری کے لئے تعاون میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں اب تک 250سے زائد لیور ٹرانسپلانٹ کئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید