وفاقی بیوروکریسی میں تقرریاں و تبادلے

May 17, 2022

وفاقی بیوروکریسی میں تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں، ڈی جی ایف آئی اے طاہر رائے کو نیشنل کوآرڈی نیٹر نیکٹا کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا۔

ایڈیشنل سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی زبیر اصغر کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے حوالےکردی گئیں۔

گریڈ 21 کے افسر آفتاب اکبر درانی ایڈیشنل سیکریٹری انچارج وزارت مذہبی امور تعینات کردیئے گئے۔