• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، متعدد افسران تبدیل

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے ،ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن عاصم اقبال عہدے سے ہٹا دیئے گئے، اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت، پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گر یڈ21 کے افسرا رشد مجید ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات.

بلوچستان حکومت میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ20افسرختر حیات کو تبدیل کرکے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر علی جان خان کی خدمات پنجاب ،پاکستا ن ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسر محمد عثمان کی خدمات خیبر پختونخواہ سے پنجاب،فرنٹیر کانسٹیبلری میں تعینات پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ19 کے افسر شہزاد ندیم بخاری کو تبدیل کرکے انکی خدمات پنجاب ،پو لیس سرو س کے گریڈ19 کے افسرعارف شہباز خان وزیر کی خدمات خیبر پختونخواہ سے تبدیل کرکے پنجاب.

پولیس سروس کے گریڈ19 کے افسر سردار غیاث گل کی خدمات خیبر پختونخواہ سے پنجاب، پا س کےگریڈ 17 کے افسر ابراہیم شاہ کی خدمات بلوچستان سے گلگت بلتستان اور وزیراعظم آفس میں تعینات پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ18 کے افسر التمش جنجوعہ کو تبدیل کرکے انکی خدمات گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں،سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقررو تبادلے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید