56ہیٹ ریسپانس سنٹراور پینے کے پانی کے 52 عارضی پوائنٹس قائم

May 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں 56ہیٹ ریسپانس سنٹر اور پینے کے پانی کے 52عارضی پوائنٹس بنا دیئے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہیٹ سٹروک ریسپانس کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ نے ہیٹ سٹروک سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا، تحصیل ہیڈ کوارٹر، دیہی مراکز صحت، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز، ریسکیو 1122دفاتر کو ابتدائی ہیٹ ریسپانس سنٹر کا درجہ دے دیا گیا ہے، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹی لگائی جاچکی ہے جبکہ ادویات فراہم اور مشینری فعال کردی گئی ہیں،انہوں نے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات دیئے ہیں کہ بڑی اور اہم مارکیٹوں میں ہیٹ ریسپانس کاؤنٹرز قائم کئے جائیں جہاں مکمل فرسٹ ایڈ سامان فراہم اور عملہ تعینات کیا جائے،کمشنر نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دھوپ میں نہ نکلیں، ضروری ہو تو سر ڈھانپ کر جائیں،بار بار پانی پئیں جبکہ غیر معیاری مشروبات سے پرہیز کریں ۔