• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھنٹہ گھر چوک پر واٹر سپلائی لائن پھٹ گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) گھنٹہ گھر چوک پر واٹر سپلائی لائن پھٹ گئی، شعبہ واٹر سپلائی واسا ملتان نے گھنٹہ گھر چوک پر واٹر سپلائی لائن کی مرمت مکمل کر کے رپورٹ منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت کو پیش کر دی ہے، ترجمان واسا کے مطابق گھنٹہ گھر چوک پر دو انچ قطر کی بوسیدہ واٹر سپلائی لائن پھٹنے کے باعث سڑک پر گڑھا نمودار ہو گیا تھا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام شروع کیا گیا عملے نے واٹر سپلائی لائن کی بروقت مرمت کے بعد بیک فیلنگ کا عمل مکمل کیامرمتی کام مکمل ہونے کے بعد گھنٹہ گھر چوک کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید