ملتان(سٹاف رپورٹر)کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیساءمکالمہ کے زیراہتمام کیتھولک چرچ بشپ ہاوس ملتان میں کرسمس کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیسا ء مکالمہ پاکستان کے چیئرمین بشپ یوسف سوہن نے کی‘ جبکہ مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف سمیت سمیت مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔