ملتان (سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں سکیورٹی سخت ، ایک اور چور پکڑا گیا، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں یکےبعد دیگرے چوریوں کی وارداتوں کے بعدسکیورٹی سخت کردی گئی، گزشتہ روز ایک اور چور پکڑا گیا،حکام کے مطابق موبائل گشت کرنے والوں نے ایک مشکوک لڑکے کو دیکھا تو فوری سکیورٹی کنٹرول روم اطلاع کی، تعاقب پر لڑکے کو پکڑ لیا گیا جس سے دوران تلاشی موٹر پمپ برآمد ہوا، اعتراف کے بعد چور کے خلاف ایف آر درج کروا دی گئی ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔