• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لیکیج سے گھر میں آگ لگ گئی، اہلخانہ جھلس گئے ، حالت تشویشناک

ملتان(سٹاف رپورٹر) گیس لیکیج کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی، میاں بیوی اور بچوں سمیت چار افرادجھلسے ہوئے نشتر ہسپتال منتقل، اطلاع پر پولیس اور محکمہ سوئی گیس عملہ پہنچ گیا، تفصیلات کے مطابق شریف پورہ سمیجہ آباد کےرہائشی 48سالہ مرزا شاہد کے گھر کے کچن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی وجہ سے مرزا شاہد کی 45سالہ بیوی، 20سالہ بیٹی حمیرا اور 10سالہ عمیر جھلس گئے جن کو ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا، گیس لیکیج محکمہ سوئی گیس کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق جھلسنے والے افراد کا علاج جاری ہے جن کی حالت تشویشناک ہے جب کہ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی۔
ملتان سے مزید