ملتان (سٹاف رپورٹر) کسٹمز اہلکاروں کا مشکوک گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ، گاڑی سے گولی چلنے سے کانسٹیبل زخمی، نشتر ہسپتال منتقل، پولیس نے کارروائی شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں کسٹمز انسپکٹر آصف اقبال اور دو کانسٹیبلز معمول کی گشت پر موجود تھے کہ دو نامعلوم گاڑیوں ماڈل 2006ء کرولا سفید اور 2010ء سلور کلر کو مشکوک جان کر اشارہ کیا، تاہم ڈرائیورز نے گاڑی تیز رفتاری سے بھگا لی اور اس دوران ایک گاڑی سے چلنے والی گولی کانسٹیبل مرتضیٰ کی ٹانگ میں لگی جسے زخمی حالت میں ریسکیو1122نے طبی امداد دیکر علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا ،پولیس نے اطلاع پر فرار گاڑیوں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔