ملتان (سٹاف رپورٹر) سیشن عدالت نے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجرمان فیاض اور نوید عرف دلاور کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں سنا دیں،مجرمان نے 2023ء میں تھانہ صدر جلالپور پیروالہ کی حدود موضع حافظ والہ میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔