• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل جیل کے قیدیوں کا بخشی خانہ میں جھگڑا، پولیس نے معاملہ رفع دفع کروا دیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل کے قیدیوں کا بخشی خانےمیں جھگڑا، پولیس نے معاملہ رفع دفع کروا دیا، تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل کے قیدی سمیع اللہ اور ثناء اللہ عرف ریشم کو بھاری نفری کے ہمراہ پیشی پر جلالپور پیر والہ لائے گئے اور دونوں کو بخشی خانہ میں بند کردیا گیا، بخشی خانہ میں دونوں قیدی آپس میں جھگڑ پڑے اور ہاتھا پائی شروع کردی، جھگڑے کی اطلاع پر سٹی سرکل پولیس کی بھاری نفری بخشی خانہ پہنچی اور دونوں قیدیوں کو الگ الگ حوالات میں بند کردیا، پولیس کے مطابق دونوں قیدیوں کے مابین خاندانی دشمنی چلی آرہی ہے جو جھگڑے کا باعث بنی۔
ملتان سے مزید