ملتان ( سٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن ملتان (شعبہ خواتین) کے زیر اہتمام آسان نکاح پروجیکٹ کے تحت 15 یتیم و بے سہارا بچیوں کو شادی کیلئے تحائف تقسیم کئے گئے۔اس سلسلہ میں دار ارقم قرآن انسٹی ٹیوٹ سبزہ زار کالونی بوسن روڈ پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت الخدمت کی نائب صدر شریفہ مقصود نے کی۔ مہمان خصوصی رکن شوریٰ جماعت اسلامی رفیعہ فاطمہ اور ناظمہ ضلع رضیہ عابدتھیں ،تقریب میں 15یتیم و بے سہارا بچیوں کو جہیز کے سامان سمیت سلامی و قرآنی نسخہ تحفہ دیا گیا جبکہ نائب صدر شریفہ مقصود نے الخدمت کا تعارف اور آسان نکاح پروجیکٹ کے مقاصد پر گفتگو کی۔