ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا چوتھا کانووکیشن 23 دسمبر 2025ء بروز منگل دن 11:30بجے منعقد ہوگا جبکہ فل ڈریس ریہرسل مورخہ 22دسمبر 2025ء بروز سوموار کو دن 12:30 بجے یونیورسٹی کے سپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہوگی، آن لائن رجسٹریشن جاری ہے، کانووکیشن میں گریجویٹ تعلیمی سال 2020-24ء ، 2021-25ء اور پوسٹ گریجویٹ تعلیمی سال 2020-22ء ، 2021-23ء اور 2022-24ء اور پی ایچ ڈی کے تمام فارغ التحصیل طلبہ کو اسناد دی جائیں گی،نیز پوزیشن لینے والے طلبہ کو میڈلز بھی دیے جائیں گے۔