سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عثمان بزدار متحرک ہوگئے

May 17, 2022

فوٹو: فائل

آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار متحرک ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ عثمان بزدار قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے، جبکہ وہ کل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں پنجاب کی نئی صورتحال پر بریف کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی ایڈوائزری کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

اس اجلاس میں تحریک انصاف پنجاب کے 12 سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس دوران سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں نمبرز گیم تبدیل ہونے کے بعد نئے آپشنز پر غور کیا جارہا ہے جبکہ آئینی ماہرین سے بھی نئی صورتحال پر مشاورت جاری ہے۔