عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی

May 18, 2022

فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی گئی ہے، جس پر 14 اراکین صوبائی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے سابق وزیراعلیٰ جام کمال اور سردار یار محمد رند بلوچستان اسمبلی پہنچے۔

وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کےخلاف اپنی ہی جماعت اور اتحادی متحد ہوگئے۔

یار محمد رند کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے نئے وزیر اعلیٰ کو نامزد کریں گے۔

یار محمد رند نے کہا کہ ہمارے پاس مطلوبہ نمبرز پورے ہیں، عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔

دوسری طرف ترجمان حکومت بلوچستان فرخ عظیم شاہ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کےخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

فرخ عظیم شاہ نے کہا کہ اگلے پانچ سال بھی میر عبدالقدوس بزنجو ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کےلئے 33 ووٹ درکارہوں گے۔

وزیر اعلیٰ کےخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کروانے کے لیے 17 اراکین کی حمایت لازمی ہے۔