ہمایوں سعید عیدالاضحٰی پر ہولی وڈ فلموں کو ٹکر دینے کیلئے تیار

May 19, 2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ہمایوں سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہولی وڈ کی مشہور فلم تھور تھیٹرز میں آئے یا نہ آئے لیکن اس عیدالاضحیٰ پر فلم میں لندن نہیں جاؤں گا تو ریلیز ہورہی ہے۔ہمایوں سعید نے اس پوسٹ سے یہ واضح کردیا کہ ملک میں ہولی وڈ فلموں کی ریلیز کو وہ اپنی فلم کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں سمجھتے۔اداکار کی نئی فلم کی کامیابی کے لیے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔