خلیجی شہزادوں کا پاکستان میں شکار، فصلوں کو نقصان پہنچانے پر فوکل پرسن کو جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ معطل

May 19, 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد وحیدنے خلیجی شہزادوں کے شکار کے دوران فصلوں کو نقصان پہنچانے پر فوکل پرسن کو 8کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ معطل کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی سی جھنگ کو طلب کرلیا ،عدالت کے روبر شکار گاہوں کے فوکل پرسن غلام حسنین مگسی نے 8کروڑ روپے جرمانہ کو چیلنج کیا تھا،درخواست گزار کے مطابق شہزادوں کے شکار کے دوران فصلوں کو نقصان پہنچا، ڈی سی نے شہزادوں کو جرمانہ کرنے کے بجائے فوکل پرسن پر جرمانہ عائد کردیا،عدالت سے استدعا ہے کہ اس امر کا نوٹس لے۔