کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف فنانشل آفیسر واٹر کارپوریشن عمار علی خان نے واضح کیا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہوں سے کوئی اضافی یا غیر مجاز کٹوتی نہیں کی گئی، رواں ماہ تنخواہوں میں جو رقم کم نظر آرہی ہے وہ جنرل پروویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) کی معمول کی کٹوتی ہے۔