کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملیر میں زیرتعمیر شاپنگ مال پر بھتہ خور مافیا کی فائرنگ سےسیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔مالکان کو لیاری گینگ وار کی جانب سے بھتے کی پرچی ملی تھی، نوٹس نہ لینے پرفائرنگ کی گئی،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔