امریکا میں کینیڈا سے آنیوالے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق

May 19, 2022

منکی پاکس کی ظاہری تصویر

کینیڈا سے فلائٹ کے ذریعے امریکا پہنچنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تشخیص سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا سے سفر کرتا ہوا منکی پاکس اب امریکی ریاست میساچوسٹس میں بھی پہنچ گیا ہے، امریکا میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیقکینیڈین شہری میں ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابقیورپ کے متعدد ممالک میں منکی پاکس کے درجنوں کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ امریکا میں رواں سال منکی پاکس کا یہ پہلا کیس ہے۔

اس سے قبل یورپین ملک اسپین میں منکی پاکس کے 7، پرتگال میں 9 جبکہ کینیڈا میں منکی پاکس کے 13 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں بھی منکی پاکس کی پھیلتی بیماری سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بیماری میں مبتلا ہونے والے سارے افراد نوجوان مرد ہیں۔

منکی پاکس کیسے پھیلتا ہے؟

ہلیتھ رپورٹس کے مطابقمنکی پاکس عام طور پر سانس کے ذریعے پھیلتا ہے، یہ بہت کم پائی جانے والی ایک خطرناک بیماری ہے جو کہ افریقا میں پائی جاتی ہے۔

علامات اور بیماری کا دورانیہ

اس بیماری کی علامات میں نزلہ اور بغلوں کے اندر سوجن شامل ہے، اس بیماری میں لاحق ہونے والے مریضوں کو چہرے اور جسم پر چکن پاکس جیسی خارش کی شکایت بھی ہو سکتی ہے، منکی پاکس کے شکار مریضوں کے صحتیاب ہونے کا دورانیہ 2 سے 4 ہفتے ہے۔