اسلام قبول کرنا مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا، فائزہ

May 20, 2022

ممبئی (این این آئی)بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتادی۔اداکارہ دیپیکا ککڑنے2018میں اپنے ساتھی اداکار شعیب ابراہیم کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے اسلام قبول کیا تھا اور اپنا نام بھی تبدیل کرکے فائزہ رکھ لیا تھا۔اس حوالے سے دیپیکا ککڑ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں مسلمان ہونے پر فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی زندگی کا کچھ مخصوص حصہ نجی ہے اور وہ اپنی زندگی کے اس حصے میں کسی کا داخلہ پسند نہیں کریں گی۔دیپیکا ککڑ نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اسلام قبول کرنا مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا اور جب میں نے اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کیا ہے تو اس لیے اس فیصلے کے مشکل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔