معلومات کی دنیا

May 22, 2022

سیّدہ کلثوم

دنیا کے چند بڑے دریا

ساتھیو! کسی دریا کی لمبائی کا اندازہ لگانا ایک مشکل کام ہے، جس میں بہت سی چیزوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے، جیسے دریا کہاں سے شروع ہوتا ہے، کتنا چوڑا ہے ، اس کے آغاز سے سمندر تک گرنے میں کتنا فاصلہ ہے ، دریا کی گہرائی وغیرہ، اسی وجہ سے دریا کی لمبائی کا حساب ہمیشہ اندازوں میں لگایا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو کچھ دریاؤں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

ہمارے ملک پاکستان میں بہنے والا سب سے لمبا دریا، دریائے سندھ دینا کا 19 واں لمبا دریا ہے جو بھارت، کشمیر، چین اور پھر سارے پاکستان سے ہوتا ہوا کراچی سمندر میں جا ملتا ہے۔

دریائے ایمازون

روائتی طور پر دریائے نیل کو دنیا کا طویل ترین دریا مانا جاتا ہے لیکن حالیہ برسوں میں نئی تحقیق کے مطابق دریائے ایمازون کو دینا کا طویل ترین دریا قرار دیا گیا ہے۔

دریائے ایمازون کی کل لمبائی6992 کلو میٹر ہے ،جس میں سے پانی کا اخراج 209000ایم 3/سیکنڈ ہے دریا سات ملکوں (برازیل، پیرو، بولیویا، کولمبیا، ایکوڈور، وینزویلا، گوانا) میں سے گزرتا ہوا بحراوقیانوس میں شامل ہو جاتا ہے۔

دریائے نیل

دو دریاوں(دریائے ابیض ،دریائے نیل ازرق) کے سنگم سے بنے والا دریا ہے یہ دونوں دریا سوڈان کے دارلحکومت خرطوم میں ملتے ہیں، جہاں سے دریائے نیل کا سفر شروع ہوتا ہے 11 ملکوں (ایتھوپیا، اریٹریا، سوڈان، یوگینڈا، تنزانیا، کنیا، روانڈا،بروندی، مصر، کانگو،ساوتھ سوڈان) سے گزرتا ہوا بحرہ روم میں جا گرتا ہے۔

دریائے نیل کی لمبائی 6853 کلومیٹر اور پانی کا اخراج 2800 ایم3فی سیکنڈ ہے۔

دریائے ینگتزی

دریائے ینگتزی دریا اشیا کا پہلا اور دنیا کا تیسرا لمبا ترین دریا ہے جو چین میں بہتا ہے۔ اس کی کل لمبائی6300 کلو میٹر ہے اور پانی کا اخراج31900 ایم 3 فی سیکنڈ ہے جو اسے پانی کے اخراج کے حساب سے دنیا کا چھٹا بڑا دریا کہا جاتا ہے۔

دریائے جیفرسن

6275 کلومیٹر لمبا دریائے جیفرسن امریکہ کا سب سے بڑا دریا ہے، جس کا 98.5 فیصد حصہ امریکہ اورباقی کینڈا میں بہتا ہے۔

دریائے جیفرسن سے پانی کا اخراج 16200 ایم 3 فی سیکنڈ ہے جو گلف آف میکسیکو میں گرتا ہے اور سمندر بن جاتا ہے۔