جاپانی خاتون کانوں کی لو کو کھینچ کر لمبی کرکے اس میں چھتری اور سیلفی اسٹک لپیٹ لیتی ہیں

May 20, 2022

انہیں پہلی بار اپنے کانوں کی لو کے غیر معمولی الاسٹک کی طرح کھینچ کر لمبے کرکے کام کرنے کا علم اس وقت ہوا جب وہ ایلیمنٹری اسکول میں تھیں۔

جاپانی خاتون کے کانوں کی لو اس قدر لچکدار ہیں کہ وہ انہیں کھینچ کر چھتری اور سیلفی اسٹک کے گرد لپیٹ لیتی ہیں۔

جاپانی خاتون جن کا موازنہ حیرت انگیز الاسٹی گرل سے کیا جارہا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے کان کی لو کوکھینچ کر اتنی لمبی کرلیتی ہیں کہ اسے چیزوں کے گرد لپیٹ سکیں۔

37 سالہ جاپانی خاتون کا نام آیومی تاکاڈا ہے اور ان کا تعلق ٹوکیو سے ہے۔

انہیں پہلی بار اپنے کانوں کی لو کے غیر معمولی الاسٹک کی طرحکھینچ کر لمبے کرکے کام کرنے کا علم اس وقت ہوا جب وہ ایلیمنٹری اسکول میں تھیں۔

ایک روز بارش کے دوران ان کے ہاتھوں میں دیگر چیزیں تھیں تو انہوں نے کوشش کی کہ وہ اپنی کان کو تیسرے ہاتھ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے چھتری کو کان سے لٹکادیں اور اس کوشش میں وہ کامیاب رہیں۔

یہ ان کی اس حیرت انگیز صلاحیت کا آغاز تھا، اس کے بعد سے اس خاتون نے اپنے غیرمعمولی حد تککھینچ کر لمبے ہوجانے والے کانوں کی لو کو سیلفی اسٹکس، کیلی گرافی برش اور دیگر چیزوں کو لٹکانے کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا۔