کراچی کور، شاندار خدمات پر افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

May 21, 2022

اسلام آباد (وقائع نگار) ملک و قوم کیلئے شاندار خدمات انجام دینے پر فوجی افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اس حوالے سے کراچی کور کی تقسیم اعزازات کی تقریب ملیر کینٹ کراچی میں ہوئی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں فوجی افسران، جوانوں اور شہداء کے اہل خانہ کو 11 ستارہ امتیاز (ملٹری)، 15 تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 10 تمغہ بسالت عطا کئے گئے۔ تقریب میں آرمی حکام اور شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر نے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔