کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی کے انسپکٹر عامر اسماعیل میمن کے خلاف سرکل سربراہ طارق نواز نے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کو سخت کاروائی کرنے کا مراسلہ تحریر کیا ہے۔ مذکورہ مراسلے پر ادارے کے ڈائریکٹر جنرل خرم علی شاہ نے سخت کاروائی کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مراسلے میں تحریر کیا گیا کہ مذکورہ افسر نے دو ماہ گزرنے کے باوجود نہ تو این سی سی آئی اے میں چارج چھوڑا ہے اور نہ ہی پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ ایف آئی اے جوائن کیا ہے اور نہ ہی وہ رابطے میں ہے اور نہ ہی کوئی رخصت کی درخواست دی ہے اور دو مہینے سے اپنے آفس لاک کر کے غائب ہے۔