اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی حکومت نے سول سرونٹس کی خصوصی پے اسکیلز اور کنٹریکٹ عہدوں سے متعلق پالیسی میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے ۔نئے ترمیم شدہ ضوابط کے تحت اوپن مسابقتی عمل سے منتخب سرکاری ملازمین اب ڈیپوٹیشن پر تعینات ہو سکیں گے۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کردیا۔وزارت خزانہ نے کہا کہ کنٹریکچوئل پوزیشنز کو بھی خصوصی پے اسکیلز سے متعلق پالیسی میں شامل کر لیا گیا، ایم پی ایس ،پی پی ایس، اور ایس پی پی ایس کے ساتھ کنٹریکچوئل پوزیشنز بھی پالیسی کا حصہ ہوں گی۔اوپن مسابقتی عمل کے ذریعے منتخب سول سرونٹس کو عہدہ سنبھالنے کی اجازت ہوگی، مذکورہ عہدوں پر منتخب سول سرونٹ کو ڈیپوٹیشن پر تصور کیا جائیگا۔