کراچی (اسد ابن حسن) سندھ پولیس کے ایڈیشنل ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسٹیبلشمنٹ محمد ارشد صدیقی نے تمام صوبے کے رینجز اور ڈپارٹمنٹس کو مراسلے تحریر کئے ہیں کہ104اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو بطور سب انسپکٹر ترقی دینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ لہذا ترقی کے عمل کی لازمی دستاویزات جلد سے جلد ان کے ڈپارٹمنٹ کو مہیا کر دی جائیں۔