اولڈ سٹی ایریا میں مشتبہ بیگ کی موجودگی پرخوف و ہراس

May 22, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رات گئے اولڈ سٹی ایریا پان منڈی میں مشتبہ بیگ کی موجودگی کی اطلاع پر خو ف پھیل گیا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی مزکورہ مقام کو گھیرے میں لیا اور فوری طورپر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بیگ کو مکمل جانچ کے بعد کلئیر قرار دے دیا گیا ، بیگ میں کچھ کتابیں موجود تھیں اس حوالے سے مزید معلومات لی جارہی ہیں ۔