بھارت: قدیم مسجد کے نیچے مندر جیسا فنِ تعمیر دریافت

May 23, 2022

تصویر بھارتی میڈیا

ہندو مندروں سے ملتا جلتا ایک فنِ تعمیر مبینہ طور پر کرناٹک کے منگلورو میں ایک زیرِ تعمیر مسجد کے نیچے سے دریافت ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں منگلورو کے مضافات میں ایک قدیم مسجد کے نیچے ایک ہندو مندر جیسا آرکیٹیکچرل ڈیزائن مبینہ طور پر پایا گیا ہے۔

منگلورو میں ملالی مارکیٹ مسجد کے احاطے میں 21 اپریل کو مسجد میں تزئین و آرائش کے کام کے دوران آرکیٹیکچرل ڈیزائن دریافت ہوا تھا۔

تصویر بھارتی میڈیا

بعض ہندو گروہوں کے مطابق، مسجد کی تعمیر سے پہلے اس مقام پر ایک مندر موجود تھا۔

تصویر بھارتی میڈیا

دوسری جانب ضلع انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ جب تک دستاویزات کی تصدیق نہیں ہو جاتی تزئین و آرائش کا کام روک دیا جائے۔