وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر، ہفتے کی چھٹی بحالی کا فیصلہ

May 23, 2022

فائل فوٹو

وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر آگئی، حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ہفتے کی چھٹی کی بحالی کا فیصلہ توانائی کی بچت کے پیش نظر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، جس میں ہفتے کی چھٹی کی حتمی منظوری دی جائے گی۔