پی ٹی آئی رہنما جیل کے ڈر سے لانگ مارچ میں نہیں جائیں گے، منظور وسان

May 25, 2022

فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہسندھ حکومت کسی کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، ہمیں اطلاعات ہیں کہ یہ لوگ گڑ بڑ کریں گے، اس لیےنمائش چورنگیبند کی۔

منظور وسان نےسندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جیل کے ڈر سے لانگ مارچ میں نہیں جائیں گے، پی ٹی آئی والے گھر میں ہوں گے لیکن پکڑ دھکڑکی ویڈیو بنا کر وائرل کرتے رہیں گے۔

منظور وسان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کہتے تھے جیل ان کا سسرال ہے، جب جیل آپ کا سسرال ہے تو پھر کیوں ڈرتے ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں شیخ رشید سے زیادہ جیل میں، میں رہا ہوں، جام صادق کے دور میں سب سے پہلے مجھ پر کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ بنایا گیا تھا۔