آپ کی پوری بات ہم کر رہے ہیں ڈونٹ وری، جسٹس اعجاز الاحسن کا پی ٹی آئی وکلا سے مکالمہ

May 26, 2022

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایچ نائن کے گراؤنڈ میں جلسہ گاہ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکم تحریر کرنے کے دوران پی ٹی آئی وکلا کی دخل اندازی پرعدالت نے ریمارکس دئیے۔ اس دوران جسٹس اعجازالاحسن نے پی ٹی آئی وکلا کو مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ کی پوری بات ہم کررہے ہیں، ڈونٹ وری۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ سپریم کورٹ تمام معاملات کو غیر جانبداری سے دیکھ رہی ہے، خواہش ہے سیاسی خلفشار میں عوام متاثرنہ ہوں، ریاست سخت رویہ نہ اپنائے، اس سے حالات خراب ہو رہے ہیں۔