80 سالہ خاتون ’باڈی بلڈر‘ بن گئی

May 26, 2022

بھارت کی 80 سالہ بوڑھی خاتون نے بھاری بھرکم باربل اٹھانے کا چیلنج پورا کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون عمر رسیدہ خاتون کو باربل اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے، خاتون نے اتنی آرام اور آسانی سے باربل اٹھایا جیسے باربل اٹھانا ان کا معمول ہو۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 80 سالہ خاتون کو پوتے نے وزن اٹھانے کا چیلنج دیا تھا۔