ن لیگ کے معروف کشمیری رہنما نے یاسین ملک کی سزا کے فیصلے کو مسترد کردیا

May 26, 2022

پاکستان مسلم لیگ ن کے معروف کشمیری رہنما راجہ اشفاق احمد نے کہا ہے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کے خلاف بھارت کی بدنام زمانہ تفتیشی ایجنسی کے جعلی مقدمات میں مجرم قرار دینے کی سزا کو ہم مسترد کرتے ہیں۔

بھارتی فاشٹ BJP /RSS کی انتہاء پسند حکومت کی ایماء پر جو کھیل کھیلا گیا اور کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو کچلنے کی ناکام کوشش کے خلاف پیرس میں مذمتی کانفرنس انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم اور JKLF کی جانب سے انقاد کیا گیا۔

ؤشرکاء نے بھرپور مذمت تنقید کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ کتنے وانی مارو گے کتنے مقبول بٹ شہید کرو گے کشمیر کے ہر گھر سے یاسین ملک نکلیں گے کھبی ظلم جبر بربریت قتل غارت کے بل بوتے پر تحریکیں نہیں دب سکتی۔

شرکاء نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی قربانیوں سے آزادی کا سورج نکلے گا اور سیاہ دور انجام کوپہنچے گا۔

شرکاء نے یاسین ملک کو زبردست الفاظ میں خیراج تحسین پیش کرتے ہوئے یاسین ملک کے حق میں تحریک چلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی انسانی حقوق کی تنظیموں کو کردار ادا کرنے کے لیے محترک کریں گے، یورپ کے ایوانوں میں یاسین ملک کی آواز اٹھائیں گے اور ساتھ یورپ میں بھارتی سفارتخانوں کے سامنے احتجاج کریں گے۔