تصویر کھینچنے پر افریقی ہاتھی نے لڑکی کو اپنی سونڈ دے ماری

May 27, 2022

ایک افریقی ہاتھی نے تصویر کھینچنے پر لڑکی کو سونڈ دے ماری جس کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک افریقی ہاتھی تصویر کھینچنے پر غصے میں آگیا اور لڑکی کے منہ پر اپنی سونڈ ماردی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کا ایک گروپ ہاتھی کے باڑے کے باہر کھڑا ہے ان میں سے کچھ اس کی سونڈ کو چھونے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس دوران جیسے ہی لڑکی تصویر کھینچتی ہے تو سیکنڈوں میں ہاتھی غصے میں آجاتا ہے اور سونڈ سے لڑکی پر حملہ کر دیتا ہے جس کے بعد لڑکی کا فون ہاتھ سے گر جاتا ہے ،جسے ہاتھی اپنی سونڈ سے اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔

لڑکی کا کہنا تھاکہ مجھے لگا جیسے 10 لوگوں نے مجھے ایک ساتھ مارا تھا اور میں پیچھے کی طرف گری، میرا فون بھی زمین پر گر گیا۔