امارات میں مونکی پوکس کے پہلے کیس کی تصدیق

May 27, 2022

متحدہ عرب امارات میں مونکی پوکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ابوظبی سے اماراتی وزارت صحت کے مطابق مونکی پوکس براعظم افریقہ کے مغربی ملک سے آنے والی ایک خاتون میں پایا گیا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’مغربی افریقہ سے آنے والی 29 سالہ خاتون طبی معائنے کے دوران ’منکی پاکس‘ میں مبتلا پائی گئی۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں منکی پوکس کے 200 مصدقہ کیسز جبکہ 100 سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی کی وزارت صحت نے ملک میں منکی پوکس کی وبا کا خطرہ خارج از امکان قرار دیدیا۔ یاد رہے کہ اٹلی میں منکی پوکس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 6 ہوچکی ہے۔

برطانیہ میں منکی پوکس کے 90، فرانس میں 7 اور اسپین میں 11 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ادھر کینیڈا میں منکی پوکس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں منکی پوکس کی ویکسی نیشن آج سے شروع ہو رہی ہے۔

جب کہ امریکا میں رواں ہفتے7 ریاستوں میں منکی پوکس کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔