اسلامی سرکل آف نارتھ امریکا کا سالانہ کنونشن ہفتے کو شروع ہوگا

May 28, 2022

سیکرامنٹو ( عارف الحق عارف )امریکا میں مسلمانوں کی دوسری بڑی تنظیم اسلامی سرکل آف نارتھ امریکہ کا سالانہ کنونشن ہفتے کو شروع ہوگا اور پیر تک جاری رہے گا۔اس کے مختلف زبانوں میں درجنوں سیشن ہوں گے۔جس سے دنیا کے نامور دینی سکالرز خطاب کریں گے۔ کورونا وبا کی وجہ سے یہ سالانہ کنونشن نہیں ہوسکا ۔اس میں پورے امریکا سے 25 ہزار افراد شریک ہوں گے ۔ نیو یارک شہر میں اسلامی فکر کے حامل طلبہ کی جماعت ایم ایس اے کے قائدین نے 1968 میں اس تنظیم کی بنیاد رکھی تھی۔جس کے بعد اس کی شاخیں آہستہ آہستہ پورے امریکاہ اور کنیڈا میں قائم ہوئیں اوراب اس کا شمار مسلمانوں کی دوسری بڑی سرگرم اور متحرک جماعت کے طور پر ہوتا ہے۔اس میں زیادہ تر جنوبی ایشیا کے ملکوں پاکستان،انڈیا،بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مسلمان شامل ہیں۔آج سے شروع ہونے والے کنونشن کا آغاز اکنا کے صدر ڈاکٹر محسن انصاری کی تقریر سے ہوگا۔ کنونشن سےعالمی شہرت یافتہ سراج وہاج، ڈاکٹر یاسر قاضی، شیخ عمر سلیمان،شیخ عبدالناصر جاگڈا،شیخ عبدالرحمٰن،امام صہیب ویب،شیخ یاسر برجس،ڈاکٹر الطاف حسین،ڈاکٹر حاتم بذیان اور خواتین سکالرز کی بڑی تعداد اس کنونشن سے خطاب کرے گی ۔