میو ہسپتال میں کروڑوں کی کرپشن پرسٹینوگرافرمعطل،تحقیقات شروع

May 28, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر )میو ہسپتال انتظامیہ نے کروڑں روپے کی کرپشن میں ملوث کنٹریکٹ مینجمنٹ اسسٹنٹ کو نوکری سے معطل کرکے تحقیقات شروع کردیں، سٹینو گرافر بلال زنجانی کےپاس کنٹریکٹ مینجمنٹ اسسٹنٹ کا چارج بھی تھا ، پیڈ ایکٹ 2006کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے،بلال نے پارکنگ کمپنی کی مبینہ ملی بھگت سے 3کروڑ 79لاکھ روپے کا غبن کیا اور 3کروڑ سے زائد رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائی جبکہ سکیورٹی اور صفائی کے ٹھیکیداروں سے بھی مل کر ٹھیکے کی شرائط تبدیل کر کے من پسند افراد کو نوازتا رہا اور میڈیکل ویسٹ کے ٹینڈر ز میں بھی ٹیمپرنگ کی ۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو بھی اگاہ کر دیا گیا ہے ۔ ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد نے جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہےکہ تمام ٹھیکوں کے حوالے سے ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے اور جلد اس معاملہ کی تحقیقات کےلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی جو اس سارے معاملہ کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔