• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

171 مسیحی خاندانوں میں کرسمس گرانٹس کے چیکس تقسیم

لاہور(خبرنگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے ملتان کے دورے کے دوران ڈی سی آفس ملتان میں مسیحی برادری کے 171 مستحق خاندانوں میں فی خاندان 15 ہزار روپے کے کرسمس گرانٹس کے چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈی سی ملتان نعمان صدیق، سی پی او صادق ڈوگر، بشپ آف ملتان اور ضلعی انتظامیہ کے افراد بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے کیتھولک چرچ ملتان میں بشپ یوسف سوہن اور مسیحی کمیونٹی کے سنگ کرسمس کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔
لاہور سے مزید