• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور رنگ روڈ کے ٹول ٹیکس میں اضافہ

لاہور (نیوزرپورٹر) لاہور رنگ روڈ کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا۔ کار و جیپ کا ٹول ٹیکس 60سے بڑھا کر 70روپے کردیا گیا، جبکہ ہائی ایس، ویگن، منی بس اور کوسٹر کا ٹول ٹیکس 140روپے کردیا گیا۔ اس کے علاوہ بسوں کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ کر کے 350روپے کر دیا گیا۔ ٹو اور تھری ایکسل تک لوڈر، پک اپ، ڈمپرز کو ٹول بڑھا کر 420روپے کردیا گیا جبکہ تھری ایکسل سے زائد لوڈر، ٹرک اور ٹریلر کا ٹول ٹیکس 700روپے کر دیا گیا۔
لاہور سے مزید