• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس کا تہوار محبت، امن، درگزر اور امید کا پیغام، پروفیسر احسن وحید راٹھور

لاہور( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) میں کرسمس کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بین المذاہب ہم آہنگی، محبت اور باہمی احترام کے جذبے کو اجاگر کیا گیا۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے مسیحی اسٹاف کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو دلی مبارک باد پیش کی۔تقریب میں یو ایچ ایس کی فیکلٹی، افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کا تہوار محبت، امن، درگزر اور امید کا پیغام دیتا ہے جو ہمارے معاشرے کے لیے نہایت اہم اقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی ہی امن و سلامتی کی ضامن ہے اور یو ایچ ایس میں تمام مذاہب کے افراد کو برابری اور احترام کے ساتھ کام کرنے کا ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔
لاہور سے مزید