لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے حلقہ انتخاب کی تقریب میں شرکت کی۔حلقہ عمائدین اور مسلم لیگی کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ کیک کاٹا۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح عظیم لیڈر اور باکردار انسان تھے۔ قائد کے پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قربانیاں دیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے منصوبوں پر کام کیا۔