• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ توحید اور ختم نبوت کی حفاظت کرتے رہیں گے، زبیر احمد ظہیر

لاہور(خبرنگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ ہم عقیدہ توحید اور ختم نبوت کی حفاظت کرتے رہیں گے کیونکہ عقیدہ توحید اور ختم نبوت اور آخرت پر پختگی استقامت ہر مسلمان پر لازم ہے گزشتہ روزمرکزی جامع مسجد منار الہدی فردوس مارکیٹ گلبرگ میں توحید و سنت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انکے علاوہ علامہ عطاء الله بندیالوی مولانا قاری خلیل الرحمن جاوید آف کراچی علامہ ناصر مدنی ڈاکٹر سرفراز احمد اعوان مولانا مرتضیٰ رحمانی آف کراچی علامہ عنایت اللہ ربانی مولانا عبدالستار نیازی پروفیسر ریاض احمد سلفی اور مولانا طلحہ فاروقی نے بھی خطاب کیا۔
لاہور سے مزید