لاہور (نیوز رپورٹر) سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب محمد مسعود مختار کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز میں مسیحی ملازمین کے اعزاز میں کرسمس کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد مسعود مختار نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹ کر کرسمس منایا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ایکسائز محمد مسعود مختار نے کہا کہ پنجاب حکومت صرف عیسائیت ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور اپنے تمام ورکرز کے ساتھ مساوی سلوک حکومتِ پنجاب کی واضح اور عملی پالیسی ہے۔