لاہور (خبر نگار) سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے داتا دربار ہسپتال کے اچانک دورے کے موقع پر کہا کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی رہنمائی میں کیے جا رہے ہیں تاکہ صوبے کے عوامی فلاحی اداروں کو مضبوط بنایا جا سکے۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ہسپتال کے طبی شعبے، انتظامی امور اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجے کے حوالے سے مسائل سنے۔