لاہور (نیوز رپورٹر) ای سی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احد امین ملک نے 25دسمبر قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش اور کرسمس ڈے کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کی نظریاتی بنیادوں، قومی یکجہتی اور مذہبی رواداری کی روشن علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظمؒ کی زندگی اور جدوجہد ہمیں دیانت، اصول پسندی اور قانون کی بالادستی کا درس دیتی ہے، جن پر عمل کر کے ہی ملک کو درپیش معاشی اور سماجی چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔