بھارت : کولڈ ڈرنک کے گلاس میں ’چھپکلی‘ نکلنے پر ریسٹورنٹ سیل

May 28, 2022

بھارت میں ایک شخص نے معروف فوڈ چین سے کھانا آرڈر کیا جس میں اس کے کولڈ ڈرنک کے گلاس سے چھپکلی نکل آئی۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پیش آیا جس کے بعد ریسٹورنٹ کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔

بھرگوو جوشی نامی شہری اپنے کچھ دوستوں کے ہمراہ ریسٹورینٹ گیا، آرڈر آنے پر جب کوک کا گلاس دیکھا تو اس میں چھپکلی کو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔

بھرگوو جوشی نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ غیر معمولی واقعہ اسٹاف کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے پیش آیا۔

صارف نے بتایا کہ اسٹاف بار بار یہ کہتا رہا کہ 300 روپے کی رقم واپس لے لیں تاہم جب یہ خبر سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تو احمد آباد کی میونسپل کارپوریشن نے ریسٹورنٹ سیل کردیا۔