ویڈیو: سیڑھیوں سے ’اسکوٹی‘ پھینکنے پر خاتون پر لاکھوں روپے کا جرمانہ

June 12, 2022

اٹلی میں ایک خاتون امریکی سیاح کو تاریخی مقام سے اپنی ’اسکوٹی‘ پھینکنا مہنگا پڑگیا۔

یہ واقعہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں پیش آیا جسے ایک راہگیر نے اپنے فون کے کیمرے میں قید کر لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایکخاتون امریکی سیاح نے روم کےتاریخی مقام ’اسپینش اسٹیپس‘ سے اپنا کرائے کا الیکٹرک اسکوٹر نیچے پھینک دیا۔

اس واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کو اُس کے ساتھی سمیت گرفتار کیا اور اُن پر پاکستانی 172,000 روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا۔

واقعے کے بعد دونوں سیاحوں پر تاحیات احاطے میں آنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسپینش اسٹیپس اطالوی دارالحکومت کے محفوظ ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔