دیوہیکل کتا جنرل اسٹور میں گھس گیا

June 13, 2022

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک دیوہیکل کتا جنرل اسٹور میں گھس گیا اور کئی گھنٹوں تک اندر ہی چہل قدمی کرتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ135پاؤنڈ وزنی کتا فلوریڈا کے ایک جنرل اسٹور میں داخل ہوا، پہلے تو ملازمین نے فیصلہ کیا کہ اسے کچھ نہ کہا جائے وہ خود ہی چلا جائے گا۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ کتے نے ایسی کوئی حرکت نہیں کی تھی کہ جس سے کسی قسم کی مشکلات درپیش ہوتیں لیکن اس کی خوفناک جسامت لوگوں کو خوفزدہ کر رہی تھی۔

بعد ازاں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو قابو کیا ۔